October 5, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک سرفراز احمد اعوان، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب، نے سپیریئر

IMG-20261005-WA0225

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک سرفراز احمد اعوان، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب، نے سپیریئر یونیورسٹی سے ایم فل زوالوجی کا امتحان امتیازی حیثیت کے ساتھ پاس کرلیا،دوست احباب، اساتذہ اور محکمہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
ملک سرفراز احمد اعوان کی اس علمی کامیابی کو ان کی محنت، قابلیت، مستقل مزاجی اور تعلیم سے وابستگی کا ثمر قرار دیا گیا ہے۔ مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ ایم فل جیسی اعلیٰ تعلیمی ڈگری کو امتیازی حیثیت سے مکمل کرنا بلاشبہ قابلِ فخر اعزاز ہے، جو ان کی علمی صلاحیتوں اور تحقیق کے میدان میں دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک سرفراز احمد اعوان اپنی علمی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبہ تعلیم میں مزید نمایاں خدمات انجام دیں گے ۔ واضح رہے کہ ملک سرفراز احمد اعوان ضلع خوشاب کے قابل فخر سپوت ہیں ۔ وہ بطور اے ای او جوڑاکلاں ویسٹ گرانقدر تعلیمی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اب بطور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کی طرف سے انہیں متعدد مرتبہ حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازا جا چکا ہے۔