*پروفیسر اعجاز فاروقی کا نئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کومنصب سنبھالنے پر مبارک باد۔*
*پروفیسر اعجاز فاروقی کا نئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کومنصب سنبھالنے پر مبارک باد۔*
*جامعہ کراچی کی علمی سرگرمیوں اور تعمیرو ترقی میں مل کر کام کرنے کا اعادہ۔*
*اساتذہ ہی قوم کے اصل معمار ہیں- اساتذہ کے عالمی دن پر پیغام۔*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے ممتاز فارغ التحصیل طلبہ کی انجمن یونی کیرئینز (انٹرنیشنل) کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے جامعہ کراچی کے نئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی صاحب کو شیخ الجامعہ کا منصب سنبھا لنے پر مبارکباد دی۔ پروفیسر اعجاز فاروقی نے اپنے اور تمام فارغ التحصیل طلبہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دونو ں نے بات چیت کے دوران اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنی مادر علمی کی تعمیر و ترقی ، طلبہ کی علمی آب گیاری اور تحقیقی سرگرمیوں میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے اور جامعہ کراچی کے تعلیمی ماحول اور طلبہ و طالبات کی حاصل کردہ علوم کو جدت پسندی کے اس دور میں نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اس معاشرہ کی ترقی میں انکے کردار کو اجا گر کرنے میں شیخ الجامعہ و اسا تذہ اور فارغ التحصیل طلبہ اپنا حصَہ ڈالتے رہیں گے۔ پروفیسر اعجاز فاروقی نے یوم تکریم اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ اساتذہ کرام ہی وہ ہیں جو کسی بھی قوم وملَت کی پرورش اور ایک قوم بننے کےشعور کو بیدار کرتے ہیں اور نوجوانوں کو ایک سمت اور راہ متعین کرتے ہیں جس پر چل کر طلبہ و طالبات معاشرے کا ایک فعال کردار ادا کرتے ہوئے معاشرہ کو جدید ترقی کی راہ پر لے جاتے ہیں۔ عالمی یوم اساتذہ کے دن کی مناسبت سے پروفیسر اعجاز فاروقی نے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر پروفیسر غفران عالم صاحب سے بات کرتے ہوئے اساتذہ کے عالمی دن پر جامعہ کراچی کے تمام اساتذہ کرام کو مبارکباد دی اور تمام اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا کہ آپ اساتذہ کرام ہی ہیں جو طلبہ و طالبات کو صرف پڑھاتے ہی نہیں بلکہ اُن کی ذہنی تربیت بھی کرتے ہیں جس کی بدولت وہ دنیا کے نئے چیلنجیز کا مقابلہ کرتے ہیں اور اس معاشرے کو بہتر اور انسان دوست بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کرتے ہیں اگر یہ کہا جائے تو بیجا نہیں ہوگا کہ اساتذہ ہی قوم کے اصل معمار ہیں۔