سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ریڈیو پاکستان سرگودھا کی جانب سے تعلیمی اداروں کے لیے معلوماتی
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ریڈیو پاکستان سرگودھا کی جانب سے تعلیمی اداروں کے لیے معلوماتی دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اسٹیشن ڈائریکٹر فریحہ کنول کی زیرِ قیادت ریڈیو پاکستان سرگودھا کی ٹیم نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومین، فاروق کالونی، سرگودھا کا دورہ کیا۔
اس موقع پر کالج کی طالبات نے ریڈیو پاکستان کے مقبول پروگرام ’’شاہین سرگودھا‘‘ میں شرکت کی اور ریڈیو پاکستان کا معلوماتی دورہ کیا۔ اس سلسلے میں انہیں اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
ریڈیو پاکستان سرگودھا کی ٹیم میں سینیئر اینکر پرسن سبطین بلوچ اور نعمان شفیق بھی شامل تھے۔ کالج آمد پر پرنسپل منتہا جاوید، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومین، فاروق کالونی، سرگودھا، ایسوسی ایٹ پروفیسر شازیہ ظفر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر صباحت کلثوم نے ٹیم کا خیرمقدم کیا۔
اعزازی سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والی طالبات میں سلمیٰ، تحریم ناصر، مدیحہ ناصر، فاطمہ الزہراء، حفصہ، رابعہ مظہر، سمیرا احمد شامل ہیں۔
اس موقع پر کالج کی انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنائی گئی۔ ریڈیو پاکستان سرگودھا کی جانب سے تعلیمی اداروں کے معلوماتی دوروں کا مقصد طالبات کو ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبوں، نشریاتی سرگرمیوں اور پروگرامز سے متعارف کروانا اور انہیں عملی میدان کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
ریڈیو پاکستان سرگودھا کی جانب سے تعلیمی اداروں کے لیے معلوماتی دوروں اور طالبات کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔