October 5, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی جانب سے آر پی او محمد شہزاد

IMG-20261005-WA0222

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی جانب سے آر پی او محمد شہزاد آصف خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر سرگودھا سمیت ڈویژنل و ضلعی سول اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی دورانِ تعیناتی مثالی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ افسران نے ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور محکمہ پولیس کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے دورانِ تعیناتی بھرپور تعاون کرنے پر تمام سول و پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باہمی تعاون اور ٹیم ورک کے ذریعے عوام کو بہتر پولیس سروسز کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔