جیکب آباد(رپورٹ: اے جی بلوچ)بوائز ڈگری کالج میں قائم BISP متحرک سروے سینٹر غریب خواتین کے لیے سہولت کے بجائے عذاب بن گیا ہے۔
جیکب آباد(رپورٹ: اے جی بلوچ)بوائز ڈگری کالج میں قائم BISP متحرک سروے سینٹر غریب خواتین کے لیے سہولت کے بجائے عذاب بن گیا ہے۔
ضلع کے دو دراز علاٸقوں سے آنے والی بیوہ، یتیم اور لاچار خواتین اس مہنگائی کے دور میں کرایے بھر کر آتی ہیں، لیکن یہاں ان سے سروے کے نام پر 2000 روپے رشوت لے کر ان کی مجبوری کا سودا کیا جا رہا ہے، پیسے دینے والے کی عزت، غریب کی ذلت! پیسے دینے والے کا کام 5 منٹ میں ہو جاتا ہے، جبکہ پیسے نہ دینے والی خاتون صبح سے شام تک شدید گرمی میں لائن میں کھڑی ہو کر نا صرف بے ہوش ہو جاتی ہیں بلکه انھیں بغیر سروے کے واپس جانا پڑتا ھے جوکه نا مناسب عمل ھے۔
اعلیٰ حکام اور متعلقہ ادارے فوری نوٹس لے کر انصاف کو یقینی بناٸیں۔