October 5, 2026

دیر بالا پولیس میں ترقی کا سلسلہ جاری، 15 پولیس اہلکار ASI کے عہدے پر ترقی پا گئے۔

IMG-20261005-WA0213

دیر بالا پولیس میں ترقی کا سلسلہ جاری، 15 پولیس اہلکار ASI کے عہدے پر ترقی پا گئے۔

افسران ایمانداری، محنت کے ساتھ عوام کے جان و مال کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ڈی پی او اسلم نواز

دیر بالا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس خان نے 15 ہیڈ کانسٹیبل کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر ان کے کندھوں پر نئے رینک لگائے۔اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی اعزاز کے ساتھ مزید ذمہ داری بھی ہے۔ افسران ایمانداری، محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس فورس کے وقار میں اضافے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ڈی پی او دیر بالا نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ترقی کا عمل میرٹ، شفافیت اور کارکردگی کی بنیاد پر جاری رہے گا، جبکہ ملاکنڈ ریجن میں 170 ہیڈ کانسٹیبلز کو ASI کے عہدے پر ترقی دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور آر پی او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔