October 5, 2026

میرپور ساکرو:(سید زبیر حسین شاہ )میرپور ساکرو کے قریب مِیراڻ کائینرو میں 25 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر پستول سے خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی۔

IMG-20261005-WA0212(1)

میرپور ساکرو:(سید زبیر حسین شاہ )میرپور ساکرو کے قریب مِیراڻ کائینرو میں 25 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر پستول سے خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت دوست علی ولد عاری کائینرو کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مبینہ طور پر اپنے اوپر پستول سے فائر کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

نوجوان کی لاش ضروری کارروائی کے لیے شیخ زید میڈیکل سینٹر میرپور ساکرو منتقل کی گئی، جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور خودکشی کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔