October 28, 2026

*لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مینار پاکستان جانے والے تمام راستے سیل، فوج تعینات*

IMG-20241006-WA0000

*لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مینار پاکستان جانے والے تمام راستے سیل، فوج تعینات*

مینار پاکستان میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر مینار پاکستان جانے والے راستے اور شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں کو کنیٹینرز رکھ کر مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے جب کہ لاہور میں احتجاج روکنے کیلیے مینار پاکستان پرپانی چھوڑ دیا گیا۔

لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے درجنوں کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں، بابو سابو اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت شاہدرہ پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں جب کہ موٹروے کو بھی ٹریفک کے لیے مکمل بند کردیا گیا ہے۔

جاتی امرا روڈ پر شریف فیملی کی رہائش گاہ کو جانے والے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں اور اڈا پلاٹ پر مختلف مقامات پر 200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ موجود مسلم لیگ (ن) کے آفس ماڈل ٹاون جانے والے راستے بھی بند کردئے گئے۔