میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلسی کے شہزادے بنے انڈور کرکٹ کے چیمپین
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلسی کے شہزادے بنے انڈور کرکٹ کے چیمپین
میلسی میں بوائزڈگری کالج روڈ پر واقعہ سٹرائک زون انڈور میں 32 ٹیموں پر مشتمل ایک ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس کیپٹن اسامہ کی ٹیم فرینڈز 11 کی ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ٹورنامنٹ کے فائنل میں چار اورز پر فرینڈز 11کی ٹیم کو 47 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاید وٹو نے 38 رنز بنائے اور ہدف 3.3 بالز میں حاصل کر لیا اس ٹورنامنٹ میں میلسی کے کرکٹ کے نامور پلیئرز نے حصہ لیا ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا امیر حمزہ اور اپنی ٹیم فرینڈز 11 کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کو چیمپین بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا اور بہترین بلے بازی پر مین اف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا اور ان کا ساتھ دیا شاہد وٹو اور عمار نے اور بولنگ میں امیر حمزہ رضوان اور عدنان نے بہترین بولی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو چیمپین بنانے میں اہم کردار ادا کیا