October 5, 2026

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم

IMG-20261005-WA0211

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر وہاڑی خان محمود حیات خان عرف ٹوچی خان ۔سمیع اللہ جٹ، محمود اللہ بھٹی، سٹی صدر بورے والا شاہد مبین اور محسن اقبال مغل نے ملاقات کی۔اس ملاقات کے موقع پر چیف کواڈینیتر پاکستان پیلز پارٹی عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی امور، عوامی مسائل اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو غریب عوام، کسانوں، مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی حقیقی ترجمانی کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت، جمہوریت کا استحکام اور محروم طبقات کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات میں عوام کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی عوامی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ موجودہ حالات میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، اس لیے سیاسی کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام سے اپنا رابطہ مضبوط کریں اور ان کے مسائل کو قیادت تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، لہٰذا زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر زور دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یونین کونسل کی سطح تک مزید منظم اور فعال بنایا جائے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے سیاسی و بلدیاتی مراحل میں پارٹی کارکن بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں اور عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ قائم رکھیں۔ حالیہ پارٹی اجلاس میں بھی انہوں نے یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اصل طاقت اس کے نظریاتی کارکن ہیں جو ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ قیادت کارکنوں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کارکنوں کی مشاورت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ملاقات کے دوران شرکائ نے پارٹی کو مزید فعال بنانے، عوامی رابطوں میں اضافے اور جنوبی پنجاب میں تنظیمی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ پارٹی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور عوامی خدمت کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے گا۔