ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے ) معروف سماجی فلاحی دینی شخصیت نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے جناح پریس کلب۔
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے ) معروف سماجی فلاحی دینی شخصیت نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے جناح پریس کلب۔سٹی پریس کلب۔پنجاب سٹی پریس کلب بہاولنگر سمیت دیگر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ختم کرے اور پٹرول ٗ ڈیزل سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے۔ آٹا، چینی، گھی اور دالوں کی قیمتیں کم کرکے عوام کو مہنگائی سے ریلیف دیا جائے جبکہ غریب طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی بھاری قیمتوں نے عام آدمی کی مشکلات میں شدید اضافہ کردیا ہے اس لیے بجلی اور گیس کے نرخ فوری کم کیے جائیں۔آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرکے عوام پر مالی بوجھ کم کیا جائے اور بجلی سستی کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عام شہری کو مہنگائی، بجلی اور گیس کے بھاری بلوں سمیت بنیادی ضروریات زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا سامنا ہے اس لیے حکومت عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے فوری اور عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اور مطالبات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے دستخطی مہم شروع کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے اس حوالے سے شہری، تاجر برادری اور مختلف طبقات اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ حکمرانوں اور افسر شاہی کو حاصل مفت پٹرول ٗ مفت بجلی اور دیگر شاہانہ مراعات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ کم ہوسکے۔