ہاری کمیٹی سٹی سکھر کے صدر امتیاز علی جتوئی کا پارٹی قیادت سے اظہارِ تشکر، عوامی خدمت کے عزم کا اعلان
ہاری کمیٹی سٹی سکھر کے صدر امتیاز علی جتوئی کا پارٹی قیادت سے اظہارِ تشکر، عوامی خدمت کے عزم کا اعلان
سکھر (بیورو رپوررٹ سید نصیر حسین زیدی) ہاری کمیٹی سٹی سکھر کے نومنتخب صدر امتیاز علی جتوئی نے اپنے عہدے پر نامزد کیے جانے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ فریال تالپور، سید خورشید احمد شاہ، ناصر حسین شاہ، نوجوان ترجمان سندھ و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے،اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز علی جتوئی کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے ایک اہم ذمہ داری سونپی ہے، جس پر میں قیادت کا تہہ دل سے مشکور ہوں، وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی منشور کو مدنظر رکھتے ہوئے ہاریوں، مزدوروں اور عام شہریوں کی خدمت کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، اور جو سمجھتے ہیں کہ سندھ کو تقسیم کریں گے ان کا خواب ہے جو خواب ہی رہے گا، اس موقع پر ہاری کمیٹی سکھر سٹی کے نائب صدر سرفراز میرانی، سپاف سکھر سٹی کے وائس پریزیڈنٹ وسیم مراد، یوتھ ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری سکھر سٹی عامر شاہ سمیت دیگر کارکنان اور شہری بھی موجود تھے۔