October 5, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہربھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان۔وقفے وقفے سے بجلی بار بار بند ہوتی ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

Screenshot_2026-10-04_135803.386

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہربھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان۔وقفے وقفے سے بجلی بار بار بند ہوتی ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ جس کے باعث سکول، کالج اور دفاتر جانے والے طلبہ و طالبات اور ملازمین شدید پریشانی کا شکار رہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی یہ غیر اعلانیہ بندش رات بھر جاری رہی جس سے نہ صرف نیند متاثر ہوئی بلکہ صبح سکول اور دفتر کے لیے تیار ہونے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی والدین نے شکایت کی کہ بچے اندھیرے میں ہوم ورک اور تیاری نہیں کر سکے جبکہ بہت سے ملازمین وقت پر کام پر پہنچنے سے قاصر رہے۔
مقامی رہائشیوں نے متعلقہ محکمے سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول پہلے سے اعلان کیا جائے اور غیر ضروری بندشوں کا خاتمہ کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی یہ صورتحال روزمرہ زندگی اور تعلیمی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔شہریوں ملک شہزاد لونگا۔ملک اسد اعوان۔حیدر سنیارا۔چوہدری آفتاب چیتا رامے۔راو امانت علی۔جنید سمیت دیگر نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔