November 23, 2026

وہاڑی ( محمد معظم جوئیہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر پاکستان بھر میں دستخطی مہم کا آغاز کیا گیا ہے

Screenshot_2026-10-04_135803.386

وہاڑی ( محمد معظم جوئیہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر پاکستان بھر میں دستخطی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اس سلسلہ میں وہاڑی میں بھی جماعت اسلامی کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے باہر دستخطی کیمپ لگایا گیا کیمپ کے دوسرے روز ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن کی آمد ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی اور ناجائز ٹیکسز فوری ختم کرکے پٹرول کی قیمت کم کی جائے اور آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرکے بجلی سستی کی جائے انہوں نے کہا کہ پٹرول اور بجلی مہنگی ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے حکمرانوں اور افسر شاہی کا مفت پٹرول،بجلی اور شاہانہ مراعات ختم کی جائیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمن سے جو وعدے کیے تھے ان پر فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ اگر حکومت نے لیوی بھتہ ختم نہ کیا اور اور عوام کو ریلیف نہ دیا تو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر بھر پور تیاری کے ساتھ اسلام آباد پہنچ کر احتجاج کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کیا جائے گا اس موقع پر امیر ضلع طارق محمود چوہدری،چوہدری طارق رفیق،استاد عرفان،سیف اللہ دوگل،زنیر ہنجرا،راؤ فرمان کوثر،علی احمد صابر،ملک مقصود اطہر اعوان،راؤ خلیل احمد،راؤ عمر نفیس سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے میڈیا سے گفتگو میں حکومت کی نااہلی پر اظہار افسوس