مجلہ وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے زیرِ اہتمام مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سکھر میں “شہدائے
سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں کہ نصیر زیدی کیا اپ ڈیٹ دے رھے ھو
مجلہ وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے زیرِ اہتمام مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سکھر میں “شہدائے مقاومت کانفرنس” منعقد ہوئی، جس کا بنیادی مقصد شہید سید حسن نصر اللہ کی دینی، فکری اور مزاحمتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
کانفرنس میں علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، راجہ مصطفیٰ حیدر دیگر جید علماء اور مجلس وحدت مسلمین کی ذیلی تنظیموں (وحدت یوتھ ونگ، وحدت ایمپلائز ونگ) کے عہدے داروں، کارکنان سمیت چوہدری اظھر حسن، احسان شر ایڈوکیٹ، محسن سجاد اتراء ایڈوکیٹ، پرویز جتوئی ایڈوکیٹ، سلیم مگسی ایڈوکیٹ، عبداللہ گڈانی، نبیل گڈانی، سید کاشف شاھ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ شہید سید حسن نصر اللہ اور دیگر شہداء کی قربانیاں دین، ملت اور مظلومین کے دفاع کا روشن باب ہیں جو امتِ مسلمہ کے لیے استقامت کا پیغام ہیں۔
فکری ترویج: اس بات پر زور دیا گیا کہ شہداء کے افکار و نظریات کو سمجھ کر نئی نسل تک پہنچایا جائے۔
کانفرنس میں دنیا بھر اور بالخصوص فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کو ہر باشعور مسلمان کی ذمہ داری قرار دیا گیا۔
تقریب کا اختتام شہداء کے درجات کی بلندی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و سربلندی کی خصوصی دعا پر ہوا۔