November 23, 2026

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ: کنری پولیس کی کارروائی، مبینہ طور پر اغوا ہونے والی کمسن لڑکی کراچی سے بازیاب، ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق

IMG-20261005-WA0151

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

عمرکوٹ: کنری پولیس کی کارروائی، مبینہ طور پر اغوا ہونے والی کمسن لڑکی کراچی سے بازیاب، ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق
عمرکوٹ/کنری: ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM، PSP کی ہدایات پر ضلع عمرکوٹ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ اور مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ کنری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کنری کی حدود سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 15/16 سالہ مسکان، دختر نواب خاصخیلی، کو کراچی کے علاقے محمود آباد ایسٹ سے بحفاظت بازیاب کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران مقدمہ میں مطلوب ایک ملزم ایان ولد احسان، سکنہ محمود آباد کراچی، کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مقدمہ نمبر 214/2026، زیرِ دفعات 365-B، 34 PPC اور 3/2 PTIP Act 2018، تھانہ کنری میں مطلوب تھا۔
ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور کے مطابق عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جرائم میں ملوث اور قانون کو مطلوب عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمے میں قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔