October 6, 2026

قصور صرف 13 سال قبل قائم ہونے والے گورنمنٹ سید چراغ شاہ کالج برائے خواتین قصور کی ضلع بھر کے 20 کالجوں میں تیسری پوزیشن

IMG-20261005-WA0132(1)

قصور
صرف 13 سال قبل قائم ہونے والے گورنمنٹ سید چراغ شاہ کالج برائے خواتین قصور کی ضلع بھر کے 20 کالجوں میں تیسری پوزیشن

قصور لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کے مطابق ضلع قصور کے 20 کالجوں میں سے گورنمنٹ سید چراغ شاہ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، کوٹ مراد خان، قصور کی تیسری پوزیشن۔ اس شاندار کارکردگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے پچھلے مسلسل 11 سالوں سے پرنسپل کے عہدے پر کام کرنے والی بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ ماہر تعلیم اور پرنسپل پروفیسر مسز اسماء عبدالقدوس کھوکھر نے بتایا کہ اس سال لاہور بورڈ کا رزلٹ 65 فی صد رہا جبکہ کالج ہذا کا رزلٹ 76 فی صد رہا۔ انہوں نے اس کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا، انہوں نے اس پر وائس پرنسپل، اکیڈیمیک سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف کی خدمات کو سراہا۔ یاد رہے کہ پرنسپل کھوکھر کی زیر سرپرستی کالج ہذا نہ صرف اچھے اکیڈمک نتائج دے رہا بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر بھی جھنڈے گاڑ رہا ہے۔ ماضی میں پنجاب بھر میں نعتیہ مقابلے میں کالج کی ایک طالبہ دوسری پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔ انہوں نے تدریسی اور انتظامی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور ہمیشہ بہت اچھی کوریج کرنے پر اس شاندار کامیابی کو صحافیوں، خصوصاً قصور کے صحافیوں کے نام معنون (dedicate) کیا ہے