پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان نے وائس چانسلر جبکہ ڈاکٹر ذوہیب خان نے رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا
پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان نے وائس چانسلر جبکہ ڈاکٹر ذوہیب خان نے رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا
پشاور (سید گوہر شاہ)
پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) پشاور کے وائس چانسلر جبکہ ڈاکٹر ذوہیب خان نے یونیورسٹی کے رجسٹرار کی حیثیت سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔
حکومتِ خیبر پختونخوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز کی جانب سے دونوں عہدوں پر تقرریوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان ایک ممتاز ماہرِ تعلیم، محقق اور ڈاکٹر ہیں۔ وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے سے قبل وہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر اور ڈائریکٹر فیملی میڈیسن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کے وسیع علمی، طبی، تحقیقی اور انتظامی تجربے سے توقع ہے کہ وہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل و ہیلتھ سائنسز کی تعلیم، تحقیق، جدت اور ادارہ جاتی ترقی کے مزید فروغ میں مؤثر قیادت فراہم کریں گے۔
ڈاکٹر ذوہیب خان نے بھی بطور رجسٹرار اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ علمی، تحقیقی اور انتظامی شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی تقرری سے یونیورسٹی کے انتظامی و تعلیمی امور، گورننس اور ادارہ جاتی پالیسیوں پر مؤثر عمل درآمد کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، افسران، ملازمین اور طلبہ نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تقرریوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان اور ڈاکٹر ذوہیب خان کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان اور ڈاکٹر ذوہیب خان کو حکمت، قوت اور کامیابی عطا فرمائے اور انہیں خلوص، دیانت اور بھرپور عزم کے ساتھ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی خدمت کرنے اور اسے مزید ترقی و کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کی توفیق عطا فرمائیں