خیبر پختونخوا میں غیر یقینی صورتحال، پولیس فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
خیبر پختونخوا میں غیر یقینی صورتحال، پولیس فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
پشاور:(سید گوہر شاہ )
صوبے میں وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں پولیس فورس کی تعیناتی اور دستیابی کے حوالے سے اہم انتظامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے مختلف اضلاع کے تھانوں اور پولیس دفاتر سے غیر ضروری عملے کو مقامی پولیس لائنز میں طلب کیا جا رہا ہے، جبکہ تھانوں اور دفاتر میں صرف انتہائی ضروری، آپریشنل اور تفتیشی عملہ موجود رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا امن و امان کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس نفری کو فوری طور پر متحرک کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔
صوبے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پولیس فورس کی نقل و حرکت اور تعیناتی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اقدامات وفاقی اداروں احکامات کی روشنی میں اٹھائے جارہے ہے