October 6, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کا شہر کے

IMG-20261005-WA0094

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کا شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیئرمین نے غفور سٹی، ہاؤسنگ سوسائٹی، رضاآباد، 60 میل روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر گٹر نالوں، لوہے کے شٹروں اور فٹ پاتھوں کی تعمیر کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔چوہدری وسیم افضل راجپوت نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور تمام منصوبے مقررہ معیار اور طے شدہ اصولوں کے مطابق مکمل کیے جائیں، تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہر کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہےدورے کے دوران چیئرمین نے مختلف علاقوں کے شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور شکایات بھی سنیں اور متعلقہ عملے کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آفیسر آصف فرحان خانزادہ بھی چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت کے ہمراہ موجود تھے۔