October 5, 2026

ایم این اے نیلم کماری کی ساس شری کے انتقال پر تعزیتی سلسلہ جاری ٹنڈو جان محمد میں سیاسی،

IMG-20261005-WA0095

ایم این اے نیلم کماری کی ساس شری کے انتقال پر تعزیتی سلسلہ جاری ٹنڈو جان محمد میں سیاسی، سماجی رہنماؤں، صحافیوں اور شہریوں کی اہلخانہ سے تعزیت، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
تفصیلات کے مطابق
عمرکوٹ ایم این اے نیلم کماری کی ساس، کرشن واهیڑیا کی دھرم پتنی جبکہ ولجی کرشن، رامچند کرشن اور اشوک کرشن کی ماتا شری اپنا سنساری سفر مکمل کرکے مالکِ حقیقی سے جا ملیں، جن کے انتقال پر ٹنڈو جان محمد میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے قریب واقع ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ماتا شری کے انتقال پر سینیئر صحافی سرپرست اعلیٰ پریس کلب عمرکوٹ حاجی گل حسن آریسر، معروف سماجی شخصیت، ادیب و سینئر صحافی رسول بخش رحیمدانی، پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن پاکستان کی لیڈیز ونگ کی چیئرپرسن جمیلاں کھوسو، پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن پاکستان لیڈیز ونگ ضلع عمرکوٹ کی صدر روبینہ قائم خانی،صوبہ سندھ سیکریٹری جنرل مینارٹی ونگ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان ڈاکٹر ایم لال واگھانی ۔صدر آفاق یوسف ۔ڈونگرو مل ۔نائب صدر گوتم شرما انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان ۔نوجوان صحافی سجاد علی شیخ اور دیگر شخصیات نے اہلخانہ سے تعزیت کی، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تعزیت کرنے والی شخصیات نے کہا کہ ماتا شری کا انتقال خاندان کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے ایشور سے پرارتھنا کی کہ بچھڑی ہوئی آتما کو شانتی پردان فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی شکتی عطا کرے۔ دوسری جانب ٹنڈو جان محمد میں سیاسی، سماجی رہنماؤں، صحافیوں، معززین اور شہریوں کی جانب سے ماتا شری کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اہلخانہ سے ملاقات کرکے ان سے اظہارِ تعزیت اور غم کا اظہار کر رہی ہیں۔