عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ: کنری میں واقع درگاہ حضرت شاہو فقیر رندؒ
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
عمرکوٹ: کنری میں واقع درگاہ حضرت شاہو فقیر رندؒ پر بارہویں سالانہ عرسِ مبارک کے سلسلے میں عظیم الشان روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، مشائخ عظام، ثناء خواں، نعت خواں اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق
عمرکوٹ کے شہر کنری میں درگاہ حضرت شاہو فقیر رندؒ پر بارہویں سالانہ عرسِ مبارک کے سلسلے میں روحانی محفل منعقد ہوئی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولانا حافظ عبدالغفور لغاری خلیلی نے حاصل کی، جبکہ ثناء خوانی اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی پیش کی گئی۔
اس موقع پر پیر محمد ایوب جان سرہندی، علامہ مولانا مفتی عبدالخالق چانڈیو خلیلی حیدرآباد، علامہ مولانا عبداللطیف رند سمیت دیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔
مقررین نے اولیائے کرام کی تعلیمات، دینی و روحانی اقدار اور محبتِ رسول ﷺ کے موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
محفل میں حضرت قبلہ سائیں محمد حسین شاہ عرف دین شاہ قاسمی، سید اعظم علی شاہ قاسمی، سید شفیع محمد شاہ قاسمی، ڈاکٹر دوست محمد میمن، محمد اشرف صدیقی، علی بخش رند، حضرت علامہ مولانا محمد صالح خلیلی، حضرت علامہ مولانا غلام مرتضیٰ مدنی سمیت دیگر معزز شخصیات اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
آخر میں ملک و قوم، علاقے اور تمام مسلمانوں کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
درگاہ کے خادم فقیر حاجی نظر محمد رند شاہوائی رند نے علماء کرام، مہمانانِ گرامی اور تمام عقیدت مندوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔