عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM, PSP کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM, PSP کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ضلع کے داخلی و خارجی راستوں، اہم مقامات اور حساس علاقوں میں پولیس کی جانب سے کومبنگ، سرچ اور اسنیپ چیکنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی عمرکوٹ نے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ضلع پولیس عمرکوٹ شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع 15 پر دیں۔