October 4, 2026

ہارون آباد حکومت اور پی ٹی ائی کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونا انتہائی قابل افسوس اور بد قسمتی

IMG-20261004-WA0062

ہارون آباد
حکومت اور پی ٹی ائی کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونا انتہائی قابل افسوس اور بد قسمتی ہے فریقین کو تحمل برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر دوبارہ مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا اور سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے ایک متفقہ لائحہ عمل طے کر کے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا ہو گا وطن عزیز میں آئینی بحران اور انتشار گورنر راج یا ایمرجنسی مسائل کا حل نہیں تین روزہ مذاکرات کا نتیجہ خیز نہ ہونا عالمی سطح پر ہماری ساکھ کو متاثر کرے گا
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر آف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
سابق صدر چیمبر آف کامرس نے کہا مذاکراتی عمل انتہائی خوبصورت عمل ہے مذاکراتی عمل حوصلہ افزا عمل ہے بڑے بڑے مسائل اور بڑی سے بڑی کشیدگی کا حل مذاکرات سے نکلتا ہے عالمی جنگوں کا خاتمہ مذاکرات سے ہوتا ہے بدقسمتی سے ہماری سیاسی جماعتیں جن میں بڑے مدبر اور دانشور لوگ موجود ہیں مذاکرات کامیاب کرنے میں ناکام رہے محترمہ شیریں رحمان راجہ ناصر عباس سید نوید قمر انجینئر امیر مقام رانا ثنا اللہ و دیگر سینیئر قیادت کی موجودگی کے باوجود حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کی ناکامی بڑی بدقسمتی ہے جس کا وطن عزیز متحمل نہیں ہو سکتا
ظفر اقبال چوہدری نے کہا مذاکراتی ٹیموں میں قومی قیادت کے سینیئر ترین ممبران شامل ہیں جو بدقسمتی سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے یہ عالمی مسئلہ تو ہے نہیں گھر کی بات ہے اور گھر میں بیٹھ کر اس کا ایسا شاندار حل نکالا جائے کہ آنے والی نسلیں فخر کریں پوری قوم کی نظریں مذاکراتی ٹیموں پر ہیں اور وہ بہترین حل کی امید لگائے بیٹھے ہیں فریقین فوری طور پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں اور ایک مثبت حل نکال کر قیام عمل یکجہتی اتحاد اتفاق کی طرف قدم بڑھائیں