October 15, 2026

لیہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ لیہ ڈاکٹر عبد القیوم خان کی شاندار تعلیمی و انتظامی خدمات کے اعتراف

IMG-20261004-WA0064

لیہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ لیہ ڈاکٹر عبد القیوم خان کی شاندار تعلیمی و انتظامی خدمات کے اعتراف میں انہیں ’’قوم کا حقیقی ہیرو‘‘ اور ’’تعلیم کا ہیرو‘‘ قرار دیتے ہوئے خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔ ان کی قیادت میں ضلع لیہ میں تعلیم کے فروغ، طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے گئے۔ ڈاکٹر عبد القیوم خان کو بہترین قیادت، نمایاں خدمات اور شعبۂ تعلیم میں مثالی کارکردگی کے اعتراف میں پنجاب کے وزیرِ تعلیم کی جانب سے ’’ قوم کا حقیقی ہیرو ‘‘ کا اعزاز حاصل ہوا، جبکہ ڈپٹی کمشنر لیہ کے دفتر اور ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی جانب سے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازات پیش کیے گئے۔
ڈاکٹر عبد القیوم خان کی قیادت میں ضلع لیہ میں 241 سولر سکولز قائم کیے گئے، 42 نئے کلاس رومز تعمیر کیے گئے اور سکولوں میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے 23 فلٹریشن پلانٹس نصب کیے گئے۔ اسی طرح ضلع بھر کے طلبہ میں 51 ہزار یونیفارمز تقسیم کیے گئے، جبکہ سالانہ امتحانات میں ضلع نے 6 بورڈ پوزیشنز حاصل کیں۔ تعلیمی کارکردگی کے اعتبار سے ضلع لیہ نے پنجاب بھر میں چوتھی پوزیشن بھی حاصل کی۔
تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبد القیوم خان کی زیرِ قیادت کیے جانے والے اقدامات نہ صرف سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوئے بلکہ طلبہ کو معیاری اور سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان اعزازات کو ڈاکٹر عبد القیوم خان کی تعلیمی خدمات اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے ان کی کاوشوں کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔