October 4, 2026

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت صاحب کا کنری، سامارو اور پتھورو کی عدالتوں کا دورہ، شاندار استقبال

IMG-20261004-WA0034

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت صاحب کا کنری، سامارو اور پتھورو کی عدالتوں کا دورہ، شاندار استقبال

سامارو (رپورٹ: ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت صاحب حیدرآباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میرپور خاص کے معزز جسٹس جج صاحبان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمرکوٹ عنایت اللہ بھٹو صاحب ایس ایس پی عمرکوٹ سوائی عزیز تالپور صاحبہ سیکنڈ سینئر سول جج صاحب عمرکوٹ سجاد احمد چانڈیو صاحب سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ سامارو سجاد احمد جمالی صاحب اور دیگر جج صاحبان ۔ سندھ بار کونسل کے وکیل صاحبان سمیت دیگر نے کنری سامارو اور پتھورو کی سول عدالتوں کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجے کمار ترکیو صاحب سید جاوید حسین شاہ صاحب سرکاری وکیل پیر عمران جان سرہندی صاحب پی اے سیشن جج عمرکوٹ جھامن داس صاحب ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ غلام عباس لغاری صاحب ٹی ایم او پتھورو سید شمشیر شاہ صاحب اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار اسسٹنٹ کمشنر پتھورو غلام علی طارق مختیار کار پتھورو نوید ڈی ایس پی کنری مختیار کار سامارو آصف کالرو ڈی ایس پی سامارو ڈی ایس پی پتھورو فیاض رائیمو سول کورٹ سامارو ریڈر اکبر علی بجیر سمیت دیگر افسران وکلا اور عدالتی عملہ موجود تھا
دورے کے موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت صاحب کا کنری سامارو اور پتھورو کی سول عدالتوں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمرکوٹ سول ججز وکلا اور عدالتی عملے کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت صاحب نے سول کورٹ کنری کے عدالتی احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری بھی کی اور سول کورٹ کنری سامارو اور پتھورو کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر عدالتی افسران وکلا اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے دورے کے موقع پر پتھورو بار کی جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا
دورے کے دوران عدالتی امور انصاف کی فراہمی اور عدالتی نظام سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت صاحب کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا