October 28, 2026

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ )ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ تو قیر کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات،انسداد ڈینگی،کلینک آن وہیلز،بنیادی و دیہی مراکز صحت میں ریویمپنگ، حفاظتی ٹیکوں کی مہم اور دیگر امور بارے

IMG-20241005-WA0288

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ )ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ تو قیر کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات،انسداد ڈینگی،کلینک آن وہیلز،بنیادی و دیہی مراکز صحت میں ریویمپنگ، حفاظتی ٹیکوں کی مہم اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنانا مشن ہے تمام ہسپتالوں کے میں خود باقاعدگی سے دورے کروں گی ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں، کلینک آن وہیلز سروسز میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں صحت عامہ کی سہولیات کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں تو فوری بتائیں انہیں حل کیا جائے گا اس کے علاوہ بنیادی و دیہی مراکز صحت میں جاری ریویمپنگ کے کام میں بھی شفافیت اور کوالٹی کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر محکمہ صحت کے تمام افسران موجود تھے