ہارون آباد/(حافظ ثاقب) ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت کے علاوہ کچھ نہیں،ہماری ذاتی جیب
ہارون آباد/(حافظ ثاقب) ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت کے علاوہ کچھ نہیں،ہماری ذاتی جیب ہو یا حکومتی فنڈز عوامی فلاح و بہبود ہمارا محور ہے،انشاءاللہ بہت جلد کارڈک وارڈ کے منصوبے کا آغاز ہو جائے گا،ان خیالات کا اظہار وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے معززین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ وائٹل گروپ کی سیاست صرف اور صرف عوامی خدمت کے گرد گھومتی ہے اور یہی ہمارا سلوگن ہمیں سیاسی مخالفین سے ممتاز بناتا ہے ،ضلعی امن کمیٹی کے چیئرمین حاجی باؤ عطاء رحمان، ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس افیسر ریحان وڑایچ ، مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی ، مینجر وائٹل فیکٹری چوہدری زاہد محمود، صحافی ندیم ظفر اور ڈاکٹر اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔