ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) حقیقت نیوز ایچ ڈی کی اردو ٹرانسمیشن کی کامیابی کے بعد سندھی ٹرانسمیشن کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا اس سلسلے
ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) حقیقت نیوز ایچ ڈی کی اردو ٹرانسمیشن کی کامیابی کے بعد سندھی ٹرانسمیشن کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں ڈہرکی میں ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیل کے مطابق : ڈہرکی میں سی ای او وزیر احمد مہر اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو قاسم علی پٹھان کی زیرِ اہتمام حقیقت نیوز ایچ ڈی کی سندھی ٹرانسمیشن اور ہیڈ آفس کا افتتاح کیا گیا تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری تنویر حسین جٹ اور چوہدری محمد اکرام آرائیں تھے جبکہ نظیر احمد سومرو، نظیر احمد مہر، لالا قادر بھٹو، نیاز احمد دایو، اورنگزیب ساگر، عابد علی عباسی، سید منظر شاہ بخاری ایڈووکیٹ دانش پتافی عبدالقادر گھنیو اور ملک بشیراحمد سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت عابد علی عباسی نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت سید غلام اکبر شاہ نے حاصل کی تقریب کی میزبانی اور کمپئرنگ کے فرائض استاد نیاز احمد ڈہر نے احسن انداز میں انجام دیے اس موقع پر حقیقت نیوز ایچ ڈی کے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا گیا، جبکہ خوشی کے اظہار کے لیے کیک کاٹا گیا اور شرکاء و مہمانوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی مقررین نے حقیقت نیوز کی اردو ٹرانسمیشن کی کامیابی کے بعد سندھی زبان میں نشریات کے آغاز کو علاقے کے عوام تک بروقت اور مؤثر انداز میں خبریں پہنچانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا