آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ضلع وہاڑی کا اہم اجلاس، کنونشن 13 مارچ 2027 کی بھرپور تیاریوں اور جوئیہ برادری کے اتحاد و یکجہتی کے عزم کا اظہار
آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ضلع وہاڑی کا اہم اجلاس، کنونشن 13 مارچ 2027 کی بھرپور تیاریوں اور جوئیہ برادری کے اتحاد و یکجہتی کے عزم کا اظہار
وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ضلع وہاڑی کی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 13 مارچ 2027 کو ہونے والے آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد کے کنونشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور کنونشن کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل زیرِ غور آیا۔ اجلاس میں ضلع بھر سے آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد کے 60 سے زائد عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی، جس کے باعث اجلاس نہ صرف بھرپور نمائندگی کا مظہر بنا بلکہ اسے ضلع وہاڑی کی تنظیمی تاریخ کا ایک انتہائی کامیاب اور مؤثر اجلاس قرار دیا گیا۔اجلاس میں ضلع بھر سے عہدیداران اور کارکنان کی بھرپور شرکت نے اتحاد، یکجہتی، باہمی رابطے اور اجتماعی جدوجہد کے عزم کو مزید تقویت دی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جوئیہ برادری کے وسیع تر اتحاد، باہمی رابطے، اجتماعی فلاح اور تنظیمی استحکام کے لیے ایک منظم اور پُرامن جدوجہد کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور 13 مارچ 2027 کے کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا کر بھرپور محنت کی جائے گی۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ کنونشن کو محض ایک اجتماع تک محدود رکھنے کے بجائے اسے باہمی رابطے، تنظیم سازی، اتحاد و یکجہتی اور مستقبل کی اجتماعی سرگرمیوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بنایا جائے، جبکہ ضلع بھر کے تمام عہدیداران اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں رابطہ مہم کو مزید منظم کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تنظیمی سرگرمیوں سے جوڑیں گے۔اجلاس میں احساس علی خان جوئیہ، سرپرست آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ڈویژن ملتان؛ جاوید محمود جوئیہ، جنرل سیکرٹری آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ڈویژن ملتان؛ خورشید احمد شاہد جوئیہ، نائب صدر آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد پنجاب؛ محمد منصب جوئیہ، صدر آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ضلع وہاڑی؛ محمد ارشد جوئیہ، مرکزی رہنما آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد جنوبی پنجاب؛ افتخار احمد جوئیہ، جوائنٹ سیکرٹری آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ضلع وہاڑی؛ عبدالشکور جوئیہ، جنرل سیکرٹری آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ضلع وہاڑی؛ ڈاکٹر محمد معظم غفار جوئیہ، سوشل میڈیا ایڈوائزر و انفارمیشن سیکرٹری آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ضلع وہاڑی؛ حاجی محمد شریف جوئیہ، صدر آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد تحصیل بورے والا؛ محمد یسین جملیرا جوئیہ، جنرل سیکرٹری آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد تحصیل بورے والا؛ محمد اعجاز جملیرا جوئیہ، نائب صدر آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد تحصیل بورے والا؛ فیصل نواز جوئیہ؛ مظہر لکھوکا جوئیہ، مرکزی رہنما آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ڈویژن ملتان؛ شاہد فلک شیر جوئیہ، صدر آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد تحصیل بورے والا؛ محمد عمران جوئیہ نمبردار، نائب صدر آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد تحصیل وہاڑی؛ محمد ابرار جوئیہ، سوشل میڈیا ایڈوائزر آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد تحصیل وہاڑی؛ محمد زوہیب سلدیرا جوئیہ، مرکزی رہنما آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ضلع وہاڑی؛ محمد عامر جوئیہ، جوائنٹ سیکرٹری آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد تحصیل وہاڑی؛ محمد حاجی جوئیہ، فنانس سیکرٹری آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد تحصیل وہاڑی؛ غلام رسول سلدیرا، نائب صدر آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ضلع وہاڑی؛ فوجی ظفر اقبال جوئیہ، فنانس سیکرٹری آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ضلع وہاڑی؛ میاں اکرم خان دولتانہ جوئیہ، رہنما آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ضلع وہاڑی؛ بزمی خان جتیرا، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری و سوشل میڈیا ایڈوائزر آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد ضلع وہاڑی؛ طلحہ مجید جوئیہ؛ وحید احمد جوئیہ؛ عمیر لطیف جوئیہ؛ اور السدیس ممتاز جوئیہ سمیت ضلع بھر سے دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔شرکاء نے اس امر کا اعادہ کیا کہ 13 مارچ 2027 کا آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد کنونشن باہمی اتحاد، اتفاق، تنظیمی نظم و ضبط اور اجتماعی جدوجہد کا مظہر ہوگا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کنونشن کی کامیابی کے لیے ضلع، تحصیل اور مقامی سطح پر مربوط رابطہ مہم چلائی جائے گی اور تمام ذمہ داران اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ جوئیہ برادری کے درمیان باہمی رابطے کو مضبوط بنانا، نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں سے جوڑنا، اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز بلند کرنا اور برادری کے اندر اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام عہدیداران اور کارکنان کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر منظم انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں ضلع وہاڑی کی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے اور آئندہ کے پروگراموں کے لیے مؤثر حکمتِ عملی مرتب کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 13 مارچ 2027 کے کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت، مسلسل رابطے اور اجتماعی کاوشوں کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔اجلاس کا مجموعی ماحول جوش، اتحاد اور باہمی یکجہتی کے جذبے سے بھرپور رہا، جبکہ ضلع بھر سے 60 سے زائد عہدیداران و کارکنان کی شرکت نے اس امر کا اظہار کیا کہ آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے ذمہ داران اور کارکنان ایک مشترکہ سمت میں آگے بڑھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔