پاکستان سب سے مقدم ہے،سیاسی اختلاف ہو مگر تھوڑ پھوڑ اور انتشار نہیں۔صفدر خان باغی
پاکستان سب سے مقدم ہے،سیاسی اختلاف ہو مگر تھوڑ پھوڑ اور انتشار نہیں۔صفدر خان باغی
حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی قیادت اختلافات کو تصادم کے بجائے مذاکرات، آئین اور قانون کے دائرے میں حل کرنے کی کوشش کرے۔مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ق
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق ناظم و ڈسٹرکٹ ممبر پشاور اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر رہنما صفدر خان باغی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، امن اور قومی یکجہتی ہر سیاسی وابستگی اور ذاتی مفاد سے بالاتر ہے۔ قوم نے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، ہمیں ان قربانیوں کی لاج رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے، احتجاج، جلسے اور لانگ مارچ جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم پُرامن سیاسی سرگرمی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، سرکاری و عوامی املاک کو نقصان یا ریاستی اداروں پر حملوں میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ کسی بھی سیاسی رہنما کے خلاف جرم ثابت ہوا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ عدالتیں کرینگی۔ کارکنان قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔صفدر خان باغی نے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں اور پختون بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ جذبات کے بجائے اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو سامنے رکھیں۔ سڑکیں، پل، سرکاری عمارتیں اور عوامی سہولیات قومی اثاثے ہیں، ان کا نقصان بالآخر عوام ہی کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پختون روایات میں بہادری کے ساتھ جرگہ، مذاکرات، برداشت اور امن کو بھی ہمیشہ اہمیت حاصل رہی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی قیادت اختلافات کو تصادم کے بجائے مذاکرات، آئین اور قانون کے دائرے میں حل کرنے کی کوشش کرے۔صفدر خان باغی نے کہا کہ سیاست کا راستہ دلیل ہے، انتشار نہیں؛ مذاکرات ہیں، تصادم نہیں۔ پاکستان کی عزت سب سے مقدم اور سب سے بالاتر ہے۔