عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی کنری،دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان قتل
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
کنری،دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان قتل،ایک شخص کی گھرکے کمرے سے لٹکتی لاش برآمد،لاشوں کوتعلقہ اسپتال کنری منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کنری شہرکے جڑواں شہربسٹاں میں دومختلف واقعات کے ایک نوجوان قتل دوسرے کی گھرسے لاش برآمدہوئی ہے پہلے واقعہ میں کلہاڑیوں سے مسلح ملزمان نے حملہ کرکے نوجوان کوشدید زخمی کردیا اوروہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کے بعدملزمان موقع سے فرارہوگئے،نوجوان کی شناخت بشیرکپری کے نام سے ہوئی ہے اوروہ مویشیوں کی خریدوفروخت کاکاروبارکرتاتھادوسرے واقعہ بھی بسٹاں میں پیش آیا گھرکے کمرے کی چھت سے 60 سالہ شخص کی لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے متوفی کی شناخت صادق کے نام سے ہوئی ہے اوروہ پیٹرول پمپ پر ملازمت کرتاتھا،پولیس نے دونوں لاشوں کوتحویل میں لیکر تعلقہ اسپتال کنری منتقل کردیاہے اورضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ہیں آخری اطلاع تک واقعات کامقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔