October 12, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) تخلیق کار انٹرنیشنل کے بانی و مدیرِ اعلیٰ ارحم روحان کے مطابق ادارے

IMG-20260830-WA0214

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) تخلیق کار انٹرنیشنل کے بانی و مدیرِ اعلیٰ ارحم روحان کے مطابق ادارے کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2024 سے 28 اگست 2026 تک 336 پروگرامز کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ 287 سے زائد کتب کی رونمائی و پذیرائی بھی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تخلیق کار انٹرنیشنل نے عالمی مشاعروں، تقدیسی پروگرامز، بیاد و احساسِ زیاں، جشن و بااعزاز تقریبات، خواتین کے سیون اسٹار پروگرامز، ہم سخن ساز، تھری اسٹار اور انٹرنیشنل ایوارڈ پروگرامز سمیت مختلف ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ ادارے کی جانب سے انٹرنیشنل رائٹرز کانفرنسز، گولڈ میڈلز، کتب کی اشاعت، فائیو اسٹار سلام سیریز، 400 سے زائد سوشل میڈیا ایڈیشن والیمز اور عالمی سطح پر چیپٹرز و انٹرنیشنل رائٹرز ڈائریکٹری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ارحم روحان نے کہا کہ تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی اور ادب و فن کے فروغ کے لیے ادارے کی کاوشیں آئندہ بھی جاری رہیں گی، جبکہ تخلیق کاروں کے لیے پوڈکاسٹ کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”تخلیق ایک اعزاز ہے اور تخلیق کار ہمارا سرمایہ ہیں۔“