خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع خوشاب، پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جوہرآباد میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دوران تقریب مقررین کی طرف سے وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب پروفیسر ڈاکٹر اقبال نے
نے طلبہ کو پیغام دیا کہ وہ علم، اعلیٰ کردار اور محنت کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں اور اس وطن عزیز کو مزید مستحکم بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے پیارے پاکستان کو ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال نے کالج سٹاف کے ہمراہ جشن آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا ۔
13









