وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا،ایک سال میں تعمیر مکمل کر دی جائیگی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا،ایک سال میں تعمیر مکمل کر دی جائیگی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا آٹزم ماہرین کی فوری ہائرنگ اور آٹزم کے ماہرین کی مشاورت سے پراجیکٹ تیار کرنیکا حکم
پاکستان کا پہلا آٹزم سکول کا پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے، آٹزم کے شکار بچے ہمدردی اور محبت کے مستحق ہے.
پہلا آٹزم سکول گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوگا،جونیئر سیکشن کیلئے 11 کلاس رومز اور سینئر سیکشن کیلئے10کلاس روم بنائے جائینگے:بریفنگ
گراؤنڈ فلور پر کیوبیکل سپیچ سیشن، 10 کلاس روم، تھراپی روم، پیڈز روم، پری ووکیشنل ٹریننگ روم، ڈیلی لیونگ ایکٹیویٹی روم اور کمپیوٹر روم قائم ہوگا
فرسٹ فلور پر 3 کلاس روم، ملٹی پرپز ہال، کمیٹی روم، لائبریری، ریسورس روم اور میٹیریل ڈیولپمنٹ روم قائم ہونگے۔