October 17, 2026

میرپورخاص: محکمہ تعلیم میں 6 سیکنڈری اسکول ٹیچرز کی جعلی بھرتیوں کا انکشاف۔

IMG-20260822-WA0217

میرپورخاص: محکمہ تعلیم میں 6 سیکنڈری اسکول ٹیچرز کی جعلی بھرتیوں کا انکشاف۔

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر کو 6 ٹیچرز کی تنخواہیں روکنے کا خط لکھ دیا گیا ہے۔ڈی ای او میر فضل تالپر

میرپورخاص(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق محکمہ تعلیم میں 6 سیکنڈری اسکول ٹیچرز کی جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میر فضل تالپر کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر کو 6 ٹیچرز کی تنخواہیں روکنے کا خط لکھ دیا گیا ہے۔ڈی ای او نے بتایا کہ آئی ٹی ڈیٹا سینٹر کو بھی جعلی ٹیچرز کا بائیو میٹرک ریکارڈ منسوخ کرنے کا خط لکھا گیا ہے، معاملے پر ڈائریکٹر تعلیم، ڈی ای او اور 2 تعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے۔میر فضل تالپر نے بتایا کہ میں ان جعلی اساتذہ سے کبھی نہیں ملا اور نہ دیکھا ہے، جعلی بھرتیوں میں مجھ سمیت افسران کے جعلی دستخط اور مہریں استعمال کی گئیں۔ڈی ای او کے مطابق تعلقہ افسران کی شکایت پر فوری کارروائی کرکے جعلی اساتذہ کی تنخواہیں روکی ہیں، انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا جواب جمع کرادیا۔