میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی )
میپکو سب ڈویژن میلسی میں بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ٹرانسفارمرز میں خرابیاں بوسیدہ تاریں ٹوٹنے اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کردیا اللہ رکھا کالونی میں گزشتہ روز صبح آٹھ بجے ٹرانسفارمر میں خرابی پیدا ہوئی جسے دن بھر میں مرمت کرکے بحال نہیں کیاگیا اور ناہی متبادل انتظام کرکے بجلی بحال کی گئی اہل علاقہ نے احتجاجا وہاڑی بہاولپور روڈ کو بند کردیا اور ٹائروں کو آگ لگادی علاقہ مکینوں کا کہناتھا کہ واپڈا حکام کے جس نمبر پر کال کی جائے وہ ذمہ داری سے انکار کردیتاہے اور دوسرے نمبر پر رابطہ کرنے کی ہدایت دے دیتاہے واپڈا کے مختلف نمبرز پر کئی گھنٹے بعد رابطہ ہوا تو واپڈا حکام کا کہناتھا کہ آج اتوار کے روز چھٹی لہذا اگلے دن عملہ بجلی بحال کرے واپڈا حکام کی سنگدلی پر دیگر صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں انکشاف کیاگیاہے کہ اگر جمپر خراب ہوجائے تو واپڈا حکام کی جانب سے کہاجاتاہے کہ اس کی اپروول وہاڑی سے آئے گی تو بجلی بحال کی جائے گی میپکو سب ڈویژن میلسی کی اس غفلت پر صارفین نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]