اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاک فوج پاکستان کے تمام اکائیوں کے اتحاد کی علامت ہے، پاک فوج میں پاکستان کے ہر علاقے، زبان اور ثقافت کے لوگ ایک موتی کی طرح پروئے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاک فوج پاکستان کے تمام اکائیوں کے اتحاد کی علامت ہے، پاک فوج میں پاکستان کے ہر علاقے، زبان اور ثقافت کے لوگ ایک موتی کی طرح پروئے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج میں کوئی تعصب، علاقائیت، نسل اور اونچ نیچ کا کوئی تصور نہیں اور یہی خصوصیت پاک فوج کے دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہےاور وہ چاہتے ہیں کہ پاک فوج کو علاقائی، لسانی اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے لیکن پاکستانی عوام پاک فوج کے بارے میں ایسی سوچ رکھنے والوں کے ارادوں اور عزائم سے خوب واقف ہیں، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کا قومی ادارہ ہے اور اس میں مختلف علاقوں کے افراد اس کے ماتھے کا جھومر ہیں، پاکستانی قوم اپنی افواج پر بجا طور پر فخر کرتی ہے اور ملک دشمنوں کے ایسے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی جو پاک فوج کو تقسیم کرنے کی مذموم کوششیں کریں گے وہ ناکام ہونگے، پاک فوج صرف قومی ادارہ نہیں بلکہ پاکستانیوں کی دلوں کی دھڑکن ہے اور تمام پاکستانیوں کے لیے قابل احترام اور محبت کا باعث ہے