October 17, 2026

پنوعاقل: پی ایس ٹی اساتذہ کا سروس اسٹرکچر کے مطالبے پر احتجاج، مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ

IMG-20260822-WA0207

پنوعاقل: پی ایس ٹی اساتذہ کا سروس اسٹرکچر کے مطالبے پر احتجاج، مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ

پنوعاقل(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز)پريس کلب پنوعاقل کے سامنے پ ٹ الف پنوعاقل باڈی کی اپیل پر پی ایس ٹی اساتذہ کی جانب سے سروس اسٹرکچر کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر جائز مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کی قیادت پ ٹ الف پنوعاقل کے صدر جاوید احمد کلہوڑو، کلیم اللہ اور اسلام الدین کلوڑ نے کی، جبکہ شیر خان جتوئی، سراج احمد خالدی، عبدالسميع ڈائیو سمیت دیگر اساتذہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔اس موقع پر احتجاجی اساتذہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ٹی اساتذہ طویل عرصے سے سروس اسٹرکچر کے حصول کے لیے اپنے جائز مطالبے کی منظوری کے منتظر ہیں، تاہم تاحال اس حوالے سے مؤثر پیش رفت نہ ہونے کے باعث اساتذہ میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔
اساتذہ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سروس اسٹرکچر اساتذہ کا بنیادی اور جائز حق ہے، جس کی فراہمی سے نہ صرف اساتذہ کے مسائل حل ہوں گے بلکہ ان کے پیشہ ورانہ مستقبل کو بھی استحکام ملے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی ایس ٹی اساتذہ کے سروس اسٹرکچر سمیت تمام جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔پ ٹ الف رہنماؤں نے واضح کیا کہ اساتذہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اور حکومت نے مطالبات پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔