12

آئینی مقامی حکومت بلدیات۔۔۔۔* کیا پنجاب کے اکابرین کو عوام کیلئے نیا جال یا نیا منصوبہ چاہیے؛ ایسا انتظامی نظام جو عوام کو مزید لاتعلق اور بےاختیار کردے۔

*آئینی مقامی حکومت بلدیات۔۔۔۔*
کیا پنجاب کے اکابرین کو عوام کیلئے نیا جال یا نیا منصوبہ چاہیے؛ ایسا انتظامی نظام جو عوام کو مزید لاتعلق اور بےاختیار کردے۔

بلدیاتی نظام بنانا درست قدم ہو سکتا ہے، جو واقعی بااختیار باوسائل اور جوابدہ ہو۔
پنجاب میں نیا ضلعی انتظامی ڈھانچہ
بلدیاتی اختیارات یا بیوروکریسی کا بڑھتا ہوا کردار؟

لیکن اگر اس عمل کے نتیجے میں منتخب بلدیاتی ادارے غیر مؤثر ، بے اختیار یا محض نمائشی بنائے جائیں تو مقامی حکومت کے آئینی تصور کے حوالے سے سنجیدہ قانونی سوالات ہیں۔

اصل اصطلاح یہ نہیں کہ اختیار صرف ایک افسر سے دوسرے افسر کو منتقل کر دیا جائے؛ اصل اصطلاح یہ ہے کہ اختیار عوام کے قریب، شفاف اور مقامی ادارے جوابدہ ہوں ۔

کیا پہلے سے مضبوط بیوروکریسی کے ساتھ مضبوط بلدیاتی نظام بھی قائم ہوگا؟

کیونکہ بہتر بلدیاتی نظام کے لیے ضروری ہے:

عوام کی بااختیار نمائندگی + جوابدہی + شفافیت

لیکن ایک بنیادی سوال موجودہ انتظامی تجربے سے بھی جڑا ہوا ہے:

اگر موجودہ بیوروکریٹک سسٹم ہی مکمل(بےانتہا) اختیارات کے ساتھ مؤثر طور پر کام نہیں کر رہا تو صرف نئے نمائشی بلدیاتی انتخابات کرا دینا عوام کے مسائل کیسے حل کرے گا؟

اگر مقامی نمائندے ہی بااختیار نہ ہوں، فیصلے مقامی سطح پر نہ ہوں اور اہم اختیارات بدستور سیکرٹریٹ یا صوبائی دارالحکومت میں مرتکز رہیں، تو نیا انتظامی ڈھانچہ عوام کے لیے حقیقی سہولت کے بجائے ایک اضافی انتظامی بوجھ(عوام کے ٹیکسوں کا ضیاع) ہوگا۔
ضروری ہے کہ نئے انتظامی ڈھانچے کے ساتھ:

▪️ اختیارات حقیقی معنوں میں منتقل ہوں
▪️ بیوروکریسی جوابدہ ہو
▪️ فیصلوں میں شفافیت ہو
▪️ عوامی نمائندگی مؤثر ہو
▪️ وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو
▪️ اداروں کا آزاد اور مؤثر احتساب ہو (پہلے اور بعد میں)

⚖️ قانونی و عوامی آگاہی

پنجاب میں نیا ضلعی انتظام کے چند نکات

نئے ورک لوڈ ڈسٹری بیوشن فارمولے کے تحت مختلف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو الگ الگ شعبوں کی ذمہ داریاں سونپنے کی اطلاعات ہیں:

🔹 ADC ہیڈکوارٹرز
لاء اینڈ آرڈر، کوآرڈینیشن، کرائسس مینجمنٹ اور ڈی سی آفس سے متعلق امور

🔹 ADC ریونیو
ریونیو کیسز، لینڈ ریکارڈ، آبیانہ اور ایگری کلچر انکم ٹیکس

🔹 ADC انفورسمنٹ
پیرا فورس، تجاوزات، پرائس کنٹرول، اسپیشل پلاننگ، ایکسائز اور PRA

🔹 ADC جنرل
ستھرا پنجاب، WASA، PHA، صاف پانی اور لوکل گورنمنٹ ایڈمنسٹریشن

🔹 ADC فنانس اینڈ پلاننگ
فنانس، ڈویلپمنٹ اسکیمز، صحت اور تعلیم کی اتھارٹیز

انتظامی اختیارات کی تقسیم اگر سروس ڈیلیوری، شفافیت اور عوامی سہولت کے لیے ہے تو اسے مؤثر انتظامی اصلاح قرار دیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں