19

ایس بی جی گروپ کا ووٹرز کے اعزاز میں شاندار عشائیہ، انتخابات میں بھرپور کامیابی کا عزم نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)

ایس بی جی گروپ کا ووٹرز کے اعزاز میں شاندار عشائیہ، انتخابات میں بھرپور کامیابی کا عزم
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)

سندھ بزنس گروپ (SBG) کی جانب سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شہید بینظیر آباد کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ووٹرز، تاجروں اور کاروباری برادری کے اعزاز میں ڈیرہ عبدالستار قریشی پر شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں تاجروں، ووٹرز اور معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر سندھ بزنس گروپ کی مجلسِ عاملہ اور سپریم کونسل کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں چیمبر آف کامرس شہید بینظیر آباد کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور آئندہ کی انتخابی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سندھ بزنس گروپ کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کے نامزدگی فارم جمع کرانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ گروپ کی قیادت نے واضح کیا کہ نامزد کیے جانے والے امیدوار نواب شاہ کی کاروباری برادری میں فعال اور معتبر مقام رکھنے والی شخصیات ہیں، جو تاجروں کے مسائل کے حل اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے سندھ بزنس گروپ کے تمام نامزد امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کے اتحاد اور باہمی اعتماد کے ذریعے انتخابات میں کامیابی حاصل کی جائے گی۔

سندھ بزنس گروپ کی مجلسِ عاملہ اور سپریم کونسل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ چیمبر آف کامرس شہید بینظیر آباد کے انتخابات میں ایس بی جی گروپ کے تمام امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور اور منظم انتخابی مہم چلائی جائے گی۔

عشائیے میں شریک تاجر رہنماؤں نے سندھ بزنس گروپ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے گروپ کے امیدواروں کے لیے اپنی حمایت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں