ہارون آباد//(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سعود فاروق خان چغتائی عادل سلطان حاجی یونس آفتاب ڈاکٹر عارف رضا ملک نے کہا کہ پاکستان میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی، اور پٹرول کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوامی مشکلات بڑھ گئیں
ہمارا پاکستان اس وقت ایک ایسے معاشی دوراہے پر کھڑا ہے جہاں مہنگائی، بے روزگاری، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور روزمرہ زندگی کے اخراجات نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ کبھی آٹے کی قیمت بڑھتی ہے، کبھی بجلی کے بل عوام کو پریشان کرتے ہیں، اور کبھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پورے نظامِ زندگی کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ آج پاکستان کا مزدور، سفید پوش طبقہ، دکاندار، سرکاری ملازم اور یہاں تک کہ متوسط طبقہ بھی شدید معاشی دباؤ کا شکار نظر آتا ہے۔حالیہ مہینوں میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال نے پاکستان جیسے درآمدی معیشت رکھنے والے ممالک کو بری طرح متاثر کیا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کے تیل کے درآمدی بل میں نمایاں اضافہ ہوا جس کے اثرات براہِ راست عوام تک پہنچے۔ پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو صرف گاڑی چلانے والا متاثر نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ ٹرانسپورٹ، سبزی، آٹا، دودھ، ادویات اور ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]