ہارون اباد (نمائیدہ خصوصی) رحمتوں ،عظمتوں اور برکتوں والے ولادت سرور کونین (ص) کے ماہ مقدس ربیع الاول شریف میں عاشقان
ہارون اباد (نمائیدہ خصوصی)
رحمتوں ،عظمتوں اور برکتوں والے ولادت سرور کونین (ص) کے ماہ مقدس ربیع الاول شریف میں عاشقان مصطفی (ص) کی جانب سے جشن امد رسول (ص) منانے کی سعادتیں اور نعمتیں سمیٹنے کا سلسلہ ذوق و شوق سے جاری ہے
اسی سلسلےمیں ہارون اباد کی عظیم دینی،روحانی و بزرگ شخصیت حافظ نذر محمد توگیروی کے گھر واہلہ ٹاون میں 22اگست بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی (ص) کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں مقامی نعت خواں بحضور خاتم الانبیاء (ص)ہدیہ عقیدت پیش کریں گے اور
خصوصی خطاب مفتی منور حسین سعیدی اور ءحافظ نذر محمد توگیروی فرمائیں گے جبکہ میزبان محفل محمد طاہر توگیروی ،محمد شاہد توگیروی اور محمد عامر توگیروی ہونگے
میزبان عشق رسول (ص) سے سرشار تمام تنظیموں اور احباب کی امد کے منتظر ہیں