ڈی پی او محمد عمران کا سب انسپکٹر محمد ارشد کی ریٹائرمنٹ پر زبردست خراج تحسین
ڈی پی او محمد عمران کا سب انسپکٹر محمد ارشد کی ریٹائرمنٹ پر زبردست خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران کی جانب سے عبدالرزاق شہید پولیس لائنز میں سب انسپکٹر ارشد علی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او محمد عمران نے سب انسپکٹر ارشد علی کو ان کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ریٹائر ہونے والے افسر کو ان کی بہترین کارکردگی اور محنت کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ اور تحائف دیے گئے۔ تقریب میں شرکاء کے لیے پروقار ریفرشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔ سب انسپکٹر ارشد علی کو پورے پروٹوکول، عزت و تکریم اور نیک تمناؤں کے ساتھ پولیس لائنز سے رخصت کیا گیا۔ ڈی پی او محمد عمران نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا ایک لازمی حصہ ہے، لیکن محمد ارشد جیسے فرض شناس افسران محکمہ کا فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس اپنے غازیوں اور شہداء کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے اور ریٹائرڈ افسران کے تجربات سے مستقبل میں بھی رہنمائی حاصل کی جاتی رہے گی۔ تقریب میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور سب انسپکٹر محمد ارشد کی مستقبل کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترجمان پولیس بہاولنگر