سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات اور جلوسوں کی مؤثر مانیٹرنگ کا جائزہ لینے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شہزاد آصف خان اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم بھی موجود تھے ۔
کمشنر نے کنٹرول روم میں نصب جدید مانیٹرنگ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمروں کے نیٹ ورک، جلوسوں اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور ایمرجنسی رسپانس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے انہیں چہلم کے موقع پر کیے گئے خصوصی سیکیورٹی اقدامات، حساس مقامات کی نگرانی اور مختلف اداروں کے درمیان مربوط رابطہ کاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ رہیں اور تمام محکمے باہمی رابطے کے ذریعے اپنے فرائض مؤثر انداز میں انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے پرامن انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سیف سٹی اتھارٹی کے افسران و عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مانیٹرنگ کا عمل چوبیس گھنٹے جاری رکھا جائے تاکہ عزاداران کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
بعد ازاں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے ھمراہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے جلوس کے راستے میں سیکیورٹی، صفائی، روشنی، بیریئرز، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹ پر تمام انتظامات بروقت اور مکمل رکھے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عزاداران کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی، ٹریفک کی روانی اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے تمام پروگرام پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہو سکیں۔
ایک، دو یا دس نہیں بلکہ اس تھانے کے پورے 78 پولیس افسران اور اہلکار معطل کر دئیے گئے تھے ۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے چہلم حضرت امام حسین
*عنوان: نجدیوں کو کوئی خبر دے !!* *تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ ڪراچی*
ڈی پی ایس اینڈ کالج راولپنڈی کی طالبہ میراب حسن نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی
یومِ استحصالِ کشمیر: شعور، یکجہتی اور قومی ذمہ داری کی تجدید خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف