7

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی – *سئو گھروں والے گاؤں میں شراب کا گودام کھولنے پر شدید احتجاج*

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
– *سئو گھروں والے گاؤں میں شراب کا گودام کھولنے پر شدید احتجاج*
– *رہائشی علاقے میں شراب گودام نامنظور – گاؤں والوں کا مظاہرہ*
– *سماجی و اخلاقی مسائل بڑھنے کا خدشہ، فیصلہ واپس لیا جائے*
– *پیپر موری میگھواڑ کالونی: گودام رہائشی آبادی سے دور منتقل کیا جائے*
– *ضلعی انتظامیہ اور ایکسائز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ*
– *کارروائی نہ ہوئی تو پرامن احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے: مکین
تفصیلات کے مطابق
پیپر موری میگھواڑ کالونی میں سرکاری شراب کا گودام کھولنے کے خلاف گاؤں والوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

یہ کالونی تقریباً ایک سو گھروں پر مشتمل رہائشی آبادی ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں شراب کا گودام کھولنے سے گاؤں کے پرامن ماحول، سماجی اقدار اور رہائشیوں خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے سنگین مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ شراب کا گودام رہائشی آبادی سے دور کسی مناسب جگہ پر قائم کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ گاؤں کے اندر گودام کھولنے کے فیصلے پر متعلقہ حکام فوری نظرثانی کریں۔

گاؤں والوں نے ضلعی انتظامیہ، ایکسائز ڈپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔ قانونی ضوابط اور شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے گودام کھولنے کے عمل کو روکا جائے اور ان کے تحفظات دور کیے جائیں۔

گاؤں والوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے اعتراضات پر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو وہ قانونی اور پرامن طریقے سے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

آخر میں مکینوں نے انتظامیہ سے فوری ایکشن لے کر شراب کے گودام کو رہائشی آبادی سے دور منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

*رپورٹ: بیورو چیف رپورٹ*ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں