4

براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری*

*براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری*

اسکردو: براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں۔

دُنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے مزید 4 کوہ پیماؤں کی لاشوں کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد اب تک کل 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل چکی ہیں۔

صبح ملنے والی 4 لاشوں میں سے تین کوہ پیماؤں کی میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ مزید 2 لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے براڈ پیک پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں