4

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) پردیسی سپر لیگ کا فائنل میچ کاتیمار روڈ سٹیڈیم نورپورتھل میں کھیلا گیا

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) پردیسی سپر لیگ کا فائنل میچ کاتیمار روڈ سٹیڈیم نورپورتھل میں کھیلا گیا ۔ جس میں چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب ملک سعد بشیر اعوان ، بینک آفیسر ملک محمد آصف اعوان، ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے کوآرڈینیٹر ملک محمد اشرف اعوان ، سوشل ورکرز مہر محمد طارق جاوید، مہر حاجی محمدزبیر اور رانا ساجد نے بطور مہمانان نے خصوصی شرکت کی ۔ علاقہ کی دیگر نمائندہ سماجی شخصیات نے بھی شرکت کر کے میچ کی رونق کو دوبالا کیا ۔ اس کرکٹ میچ میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے شائقین سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ مہمانان خصوصی کی طرف سے کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ ملک زاہدحمید جوئیہ نے شاندار انداز میں کمنٹری کی۔ دریں اثناءچیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ انشاءاللہ ہم ضلع خوشاب میں صحت مند سرگرمیوں کی ترویج کے لیے اپنی بھرپور سرپرستی جاری و ساری رکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں