13

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ضلع لیہ میں شعبۂ تعلیم

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ضلع لیہ میں شعبۂ تعلیم کی شاندار مجموعی کارکردگی کے اعتراف میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ ڈاکٹر محمد قیوم خان کو “سپر سی ای او سرٹیفکیٹ” سے نواز دیا۔
یہ اعزاز ڈاکٹر محمد قیوم خان کی بہترین قیادت، مؤثر انتظامی صلاحیتوں، شفاف طرزِ حکمرانی اور تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ان کی قیادت میں ضلع لیہ میں تعلیمی معیار کی بہتری، ادارہ جاتی نظم و نسق، اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ رہنمائی اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی، جسے محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی سراہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد قیوم خان اس سے قبل سی ای او ایجوکیشن خوشاب اور سی ای او ایجوکیشن ننکانہ صاحب کے طور پر بھی اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ ان کی مثالی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں ماضی میں بھی متعدد اعزازات، تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جا چکا ہے۔
ڈاکٹر محمد قیوم خان کو سپر سی ای او سرٹیفکیٹ ملنے پر سرگودھا ڈویژن کے عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ مختلف شخصیات نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ڈاکٹر محمد قیوم خان کی محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ ضلع لیہ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
مبارکباد دینے والوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر محمد قیوم خان اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور تجربے کی بدولت آئندہ بھی تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور محکمہ تعلیم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں