ریگولرائزیشن کی سمری فوری طور پر کابینہ میں پیش کیا جائے۔فیصل ممتاز برکی
اہڈہاک اساتذہ انتظامی تاخیر کی وجہ سے ریگولرائزیشن سے محروم ہے جو قابل افسوس ہے۔صوبائی صدر ایڈہاک ٹیچرز موومنٹ کے پی
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈہاک ٹیچرز موومنٹ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر فیصل ممتاز برکی نے کہا کہ 14,001 ایڈہاک اساتذہ گزشتہ ساڑھے تین برسوں سے اپنی جائز اور آئینی ریگولرائزیشن کے حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ہم سب 2022 میں ایک ہی ETEA ٹیسٹ، ایک ہی میرٹ اور ایک ہی بھرتی کے عمل کے ذریعے منتخب ہوئے، مگر صرف انتظامی تاخیر کی وجہ سے ریگولرائزیشن سے محروم رہ گئے، جبکہ ہمارے ساتھ منتخب ہونے والے دیگر اساتذہ ریگولر ہو چکے ہیں۔ریگولرائزیشن کی سمری متعلقہ محکموں، وزیرِ اعلیٰ سیکرٹریٹ اور وزارتی کمیٹی سے منظوری حاصل کرنے کے باوجود تاحال صوبائی کابینہ میں پیش نہیں کی گئی۔ 24 جولائی 2026 کے کابینہ اجلاس میں بھی اسے ایجنڈے میں شامل نہ کرنا شدید مایوسی کا باعث بنا۔
لہٰذا، تمام 14,001 ایڈہاک اساتذہ کی مشاورت سے اعلان کیا جاتا ہے کہ 29 جولائی 2026 (بدھ) صبح 11:00 بجے خیبر پختونخوا اسمبلی، پشاور کے سامنے پُرامن احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا۔ہمارا واحد مطالبہ ہے کہ ریگولرائزیشن کی سمری فوری طور پر کابینہ میں پیش کرکے منظور کی جائے اور باضابطہ احکامات جاری کیے جائیں۔ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج ریگولرائزیشن کے نوٹیفکیشن تک جاری رہے گا۔